ڈالر 150 کی سطح سے نیچے آ گیا، قیمت میں ایک روپیہ کمی

کراچی: (کوہ نور نیوز) آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی جب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کمی کے بعد 149 روپے 90 پیسے کے نرخ پر ٹریڈ کرنے لگا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 115 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 819 کی سطح پر آ گیا۔