وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر مریم نواز کاجوابی ٹوئٹ

لاہور : (کوہ نور نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا وزیراعظم سے تباہی اوربربادی کے سوا کچھ ہوا نہیں، ڈھٹائی سے نواز شریف کی کامیابیاں اپنے کھاتے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےوزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا وزیراعظم سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہ ہوا تو ، ڈھٹائی سے نوازشریف کی کامیابیاں اپنے کھاتے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔یاد رہے بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو مبارکباد دی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران 81 ارب روپے جمع کیے ہیں جبکہ اگلے برس مزید120ارب روپے ریکور کیے جائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ملک کے اسی فیصد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا، سحر و افطار میں بھی کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی ، ماہانہ گردشی قرضہ اڑتیس ارب سے کم ہوکر چھبیس ارب پر آگیا۔ پانچ سال میں درآمدی ایندھن پر انحصار اکتالیس سے کم کرکے تیس فیصد کردیا جائے گا۔ عمران خان نے مزید کہا تھا کہ شاباش اچھا کام جاری رکھیں، یہ ہے نیا پاکستان، بجلی کی مد میں آئندہ سال120ارب روپے کی اضافی وصولی ہوگی، گردشی قرضےکاحجم ماہانہ 38ارب سےکم ہوکر26ارب روپےپرآگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا دسمبر2020تک گردشی قرضہ ختم کردیاجائےگا، توانائی ضرورت پوری کرنےکیلئےمقامی وسائل،تھرکول کا استعمال ہوگا۔