کوئٹہ: پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا، متعدد زخمی

کوئٹہ : (کوہ نور نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد کے زخمی ہونے اطلاعات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ دھماکے کے بعد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع نے دھماکے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔