وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

کراچی: (کوہ نور نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج ایک دوزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اور تاجر برادری سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم کو کراچی میں جاری وفاقی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کراچی میں فنڈ ریزنگ افطارعشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔