وزیراعظم عمران خان کی انتخابات میں کامیابی پر مودی کو مبارکباد

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 542 میں سے 337 جب کہ کانگریس اتحاد نے 93 نشستیں حاصل کی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔