وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیکورٹی سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ذرایع کے مطابق آج وزیر اعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیکورٹی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن و امان کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آرمی چیف سمیت انٹیلی جنس اور اہم اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سروسز چیفس، خزانہ، دفاع اور داخلہ کے حکام شریک ہوئے، اور ملکی مجموعی سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔