انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ

کراچی: (کوہ نور نیوز) انٹربینک میں کاروبار کے دروان ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد اس کی قدر میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 2 پیسے کی کمی سے 151 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے اور ڈالر 12 سے 32 پیسے تک کم ہوکر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار کی سطح پر آگیا۔