مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید

سری نگر: (کوہ نور نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور آج فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور نام نہاد آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو شہید کردیا جب کہ قابض انتظامیہ نے کلگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔