عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی امن سازکوششوں کی حمایت کرنی چاہیے،ملیحہ لودھی

نیویارک: (کوہ نور نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ متعلقہ ممالک کی ترجیحات کونظراندازکر کے امن سازی کا عمل کامیاب نہیں ہوسکتا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں امن سازکمیشن کی کارکردگی پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کوشورش زدہ خطوں میں فوج بھیجنے والے ممالک سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی امن سازکوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، بانی رکن ہونے کی حیثیت سے پاکستان اسکی اہمیت سے اچھی طرح آگاہ ہے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ متعلقہ ممالک کی ترجیحات کونظراندازکر کے امن سازی کا عمل کامیاب نہیں ہوسکتا۔یاد رہے کہ تین روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی سے شدید نقصان پہنچتا ہے۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی روک کر وسائل عوام کی فلاح پراستعمال ہوسکتے ہیں۔