چشتیاں میں بس کے گن مین کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

چشتیاں: (کوہ نور نیوز) پاکپتن کی رہائشی دسویں کلاس کی طالبہ (ش) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد گھر سے نکلی اور لاہور سے چشتیاں آنی والی بس میں سوار ہو گئی، بس میں سوار نامعلوم ملزمان نے ڈاہرانوالہ بس ٹرمینل پر لڑکی کو اتارا اور ڈرا دھمکا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔ حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو ٹرمینل ویٹنگ روم میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، نیم بے ہوشی کی حالت میں بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بس کے گن مین کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج ڈیلیٹ کرنے پر ٹرمینل مینیجر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔