اسٹاک مارکیٹ کو بحران سے نکالنے کیلیے 20 ارب کا فنڈ قائم

کراچی: (کوہ نور نیوز) اسٹاک مارکیٹ کو بحران سے نکالنے کیلیے 20ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیاگیا۔ اسٹاک مارکیٹ کو بحران کی صورت میں امداد کیلیے 20ارب روپے سے خصوصی فنڈ قائم کردیاگیا اس طرح اسٹاک بروکرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیاگیا، یہ فیصلہ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹرز اور اسٹاک بروکرزسے ملاقات میں کیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ فنڈ کا انتظام سرکاری مالیاتی ادارہ نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ(این آئی ٹی) سنبھالے گا۔ این آئی ٹی فنڈ سے اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ سرکاری اداروں کے حصص کی خریداری کرکے بحران کی صورت میں کردار اداکرے گا۔