پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کے کیس کی سماعت آج ہو گی

لاہور: (کوہ نور نیوز) پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کے کیس کی سماعت آج ہو گی ،خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت پہنچا دیاگیاجبکہ خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کے کیس کی سماعت آج ہو گی،احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن کیس پر سماعت کریں گے ،نیب کے مطابق خواجہ برادران پر مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کاالزام ہے ،خواجہ برادران اور ندیم ضیا نے 4 ارب روپے کی اراضی فروخت کی۔