ہریش کمپنی کیس: آصف زرداری آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری ہریش اینڈ کمپنی کیس میں آج قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں پیش ہوں گے۔ نیب نے ہریش اینڈ کمپنی کے اکاؤنٹ سے نوڈیرو ہاؤس پر اخراجات کے الزام میں آصف زرداری کو طلب کیا تھا۔گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت دی۔ نیب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی طلب کیا تھا تاہم انہوں نے مصروفیات کے سبب 17 مئی کو نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ۔