پاکپتن درباراراضی منتقلی پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) پاکپتن درباراراضی منتقلی پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی،جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر بھی 3 رکنی بنچ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے تحقیقات کیلئے حسین اصغرکی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنائی تھی،جے آئی ٹی رپورٹ میں نواز شریف کو ذمے دار قرار دیا گیا تھا،نوازشریف نے جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکپتن درباراراضی منتقلی پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی،جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر بھی 3 رکنی بنچ میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نوٹس جاری کر رکھا ہے،عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل، دیوان پاکپتن دربار اور دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری ہوئے ہیں۔