اوپن مارکیٹ میں ڈالرکے نرخ ایک روپیہ بڑھ گئے

کراچی: (کوہ نور نیوز) آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ مستحکم رہا جس پر 141 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ آئی ایم ایف معاہدے سے متاثر نظر آیا جس پر اس کے ریٹ میں 1 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اور ڈالر 143 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایکسچینج ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے ریٹ میں تین روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ میں اضافے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔