آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں 900 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (کوہ نور نیوز) آئی ایم سے معاہدے کے بعد بھی سٹاک مارکیٹ کی صورتحال تبدیل نہ ہوئی، 33 مہینے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مندی کے سبب انڈیکس 900 پوائنٹس سے زائد گرنے کے بعد 33 ہزار 800 پوائنٹس کی حد سے نیچے آ گیا، اس سے قبل 100 انڈیکس 34 ہزار 326 پوائنٹس پر دیکھا گیا تھا تاہم بدقسمتی سے مارکیٹ میں مزید مندی کا رجحان سامنے آ گیا۔ آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور 100انڈیکس 418پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35135 پوائنٹس پرآ گیا تھا تاہم بعد میں مارکیٹ پر منفی رجحان غالب رہا۔