ریشم کا فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی شوٹنگ سے انکار

لاہور: (کوہ نور نیوز) اداکارہ ریشم نے دیگر مصروفیات کے باعث فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی شوٹنگ کرانے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کئی بار ریشم کو مذکورہ فلم کی شوٹنگ کیلیے وقت دیا گیا اور پھر اچانک شوٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ اس بار جب ریشم کو فون پر اطلاع دی گئی کہ صبح انھیں شوٹنگ پر آنا ہے تو اس مرتبہ ریشم نے تامل کا اظہار کیا۔ اچانک بلائے جانے پر ریشم نے دوسری مصروفیات کے سبب شوٹنگ کیلیے پہنچنے سے انکار کر دیا۔