آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

سڈنی: (کوہ نور نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف نومبر میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 3، 5 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں ہوگا جب کہ 23 نومبر سے کھیلا جانے والا ایڈیلیڈ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔