تدفین کے عملے کا ٹورنامنٹ، جیتنے والےکے لیے شاندار تابوت کا انعام

لیما، پیرو: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) اس مقابلے کو دنیا کا سب سے مایوس کن اور عجیب و غریب کھیل کا ٹورنامنٹ کہا جاتا ہے جس میں جیتنے والی تین ٹیموں کو شاندار تابوت انعام میں دئیے جاتے ہیں۔ ہر سال پورے پیرو سے کفن دفن کا انتظام کرنے والی 12 بڑی ٹیمیں اس میں شریک ہوتی ہیں۔ اس بار جو ٹیمیں شامل تھیں ان میں سے فاتحین کو انتہائی مہنگے اور شاندار تابوت دئیے گئے جس میں سے ایک کی قیمت 1300 ڈالر تھی۔ ہر ٹیم نے ایک خاص نعرہ بھی اپنایا ہوا تھا مثلاً ، ہمیشہ کی نیند، ریسٹ ان پِیس اور جنت کی راہ وغیرہ۔ اگلے سال مزید مہنگے اور قیمتی تابوت انعام میں دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔