میشا شفیع نے علی ظفر کو 200کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوادیا

لاہور: (کوہ نور نیوز) گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کو ان پر چھوٹے الزامات لگانے، بدنام کرنے اور ان کی شخصیت کو نقصان پہنچانے کے لیے 200 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔ گلوکارہ میشاشفیع کی جانب سے گزشتہ روز علی ظفر کو 200 کروڑکا لیگل نوٹس بھجوایاگیا ہے میشا شفیع کی قانونی ٹیم میں شامل نگہت داد نے یہ نوٹس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ علی ظفر نے مختلف ٹی وی چینلز پر میشا شفیع پر نہ صرف جھوٹے الزامات لگائے بلکہ انہیں بدنام کیا اور ان کے خلاف ایسے بیانات دئیے جس سے ان کی شخصیت کو نقصان پہنچا۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ علی ظفر کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی وجہ سے ان کی کلائنٹ میشا شفیع کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے اورانہیں ذہنی پریشانی ہوئی ہے۔ لیگل نوٹس میں علی ظفر سے 15 دن کے اندر معافی کا مطالبہ کیاگیاہےاورکہاگیا ہے کہ علی ظفر میشا شفیع کی شہرت کونقصان پہنچانے کے لیے 200 کروڑ کا ہرجانہ ادا کریں۔واضح رہے کہ ایک سال قبل علی ظفرنے بھی میشا شفیع کو100 کروڑکا لیگل نوٹس بھجوایاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع نے عورت ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاکر نہ صرف انہیں بدنام کیا بلکہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام بھی لگایا۔