فیصل آباد سے 7 انسانی سمگلرز اور غیرقانونی ایجنسی چلانے والا ایجنٹ گرفتار

فیصل آباد: (کوہ نور نیوز) فیصل آباد میں ایف آئی اے نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری سمیت 7 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے معصوم شہریوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے میں مصروف تھے۔ اطلاع ملنے پر ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ سمندری میں دوسری کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹس اور شناختی کارڈز بھی برآمد کئے گئے اور ملزمان کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد بار شکایات موصول ہوچکی تھیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے تفتیش کا عمل جاری ہے اور تفتیش کے بعد مزید حقائق بھی سامنے آسکیں گے۔