ایل پی جی قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہوگا، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے لئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 133 روپے جبکہ گیارہ کلوگرام سلنڈر کی قیمت 1580 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ رواں سال یکم مارچ کو کیا گیا تھا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 201 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔