سرگودھا میں خاتون نے شوہر کے قاتل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

سرگودھا : (کوہ نور نیوز) سرگودھا کے علاقے بھلوال میں خاتون کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ قاتلہ رفعت بی بی اور مقتول ابرار دونوں پھلروان کے رہائشی ہیں۔ مقتول ابرار قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم اور اشتہاری تھا۔ ملزمہ نے بیان دیا کہ مقتول ابرار نے میرے خاوند کو قتل کیا تھا اور الٹا مجھے مقدمے میں پھنسا دیا تھا، اپنے شوہر کا بدلہ لینے کے لیے میں نے اسے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اپنے ہی شوہر کے مقدمہ قتل میں ضمانت پر تھی، ملزمہ کے خلاف کیس کی آج سماعت تھی اور اس نے عدالت میں پیشی سے پہلے فائرنگ کی۔