پیاز، ٹماٹر کے بعد لیموں نے مہنگائی کپ جیت لیا، حکومتی ریٹ لسٹیں نمائشی کاغذ رہ گئیں

لاہور: (کوہ نور نیوز) پھلوں کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی چڑھ گئیں، سرکاری نرخ لسٹیں نمائشی کاغذ بن گئیں۔ پیاز، ٹماٹر، لہسن، لیموں سب مہنگا ہو گیا۔ لاہور کی مارکیٹوں میں سبزی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ٹماٹر سستا ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت 55 روپے لیکن عام دکان پر 80روپے کلو تک بک رہا ہے۔ پیاز کا سرکاری نرخ 44 روپے تاہم عوام کو 70روپے کلو دستیا ب ہے۔ لہسن چائنہ کا کاغذوں پر ریٹ 216 اور 250 روپے کلو بک رہا ہے۔ کریلے کی قیمت 58 مقرر ہے اور مارکیٹ میں 80روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ بھنڈی کی قیمت مقرر ہوئی 126 لیکن 160روپے کلو بھاو ہے۔ لیموں ریٹ لسٹ میں 300 روپے اور مارکیٹ میں کم ازکم 400 روپے کلو ہو گیا۔ دکاندار کہتے ہیں ریٹ لسٹ پر عمل کیسے کریں منڈی ہی مہنگی ہے، گھیا توری بھی سوروپے کی لکیر کراس کر چکی ہے اور گوبھی بھی 80روپے کلو بک رہی ہے۔