وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب تبدیل ہونگے: خورشید شاہ کی پیشگوئی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) پنجاب میں تبدیلی کے معاملے پر خورشید شاہ نے عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب تبدیل ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان کو بھی عثمان بزدار پر تحفظات ہیں کارکردگی سے خوش نہیں، پنجاب میں 9 ماہ سے کوئی کام ہوتا ہوا نظر نہیں آیا، جس معاملے پر زیادہ تردیدیں آئیں اس میں کوئی بات ضرور ہوتی ہے اس سے قبل اسد عمر کو ہٹائے جانے کے معاملے پر بھی تردیدیں کی گئی تھیں۔