سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 231 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) سٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جب 231 پوائنٹس اضافے کے سبب 100 انڈیکس 37 ہزار 27 پوائنٹس کی سطح پرپہنچٓ گیا۔گذشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا،انڈیکس میں 291پوائنٹس اور سرمایہ میں 26 ارب سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ 207 کمپنیوں کے حصص میں بڑھاوا اور 108 کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔