ورلڈ کپ کرکٹ کیلئے روانہ ہونے والی قومی ٹیم آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ورلڈ کپ کرکٹ کے لیے منتخب ہونے والی قومی ٹیم آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کچھ دیر میں وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کرے گی۔ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کے حکام بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا جس میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق عابد علی، حارث سہیل، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کر کے جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی شمولیت کا دار و مدار ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں پرفارمنس پر ہوگا۔