پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 629 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (کوہ نور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری ہے۔ 100 انڈیکس 36 ہزار 752 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ معاشی غیر یقینی اور عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان کی معیشت پر رپورٹ کے بعد بیرونی اور مقامی سرمایا کاری پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایا لگانے کے بجائے حصص کی فروخت میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 629 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 36 ہزار 752 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔