حیات آباد کے مکان میں چھپے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 5 مارے گئے

پشاور: (کوہ نور نیوز) حیات آباد پشاور میں مکان میں چھپے دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی اہلکاروں کے آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے، تہہ خانہ اور گراؤنڈ فلور کو کلیئر کرا لیا گیا جبکہ اے ٹی ایس کا ایک جوان قمر عالم شہید ہوگیا۔ پشاور میں جاری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ گزشتہ رات پولیس نے حیات آباد فیزسیون کے سیکٹر ٹین کے گھر میں دہشتگردوں کی موجودگی کے خلاف آپریشن شروع کیا جس میں دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نیتجے میں 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ اے ٹی ایس کا ایک جوان قمر عالم شہید اور 2 اہلکار ذخمی ہوگئے۔ دوران آپریشن بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آپریشن میں پولیس کی مدد کے لیے پاک آرمی کے جوان بھی پہنچ گئے بعد میں کوڑ کمانڈر پشاور شاہین مظہر بھی موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن کا معائنہ کیا۔ سی سی پی او کے مطابق آپریشن اس وقت آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، آپریشن مکمل کرنے میں کچھ وقت اور لگے گا جبکہ اطراف کا ایریا کلیئر کروالیا گیا ہے۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کے مطابق دہشتگرد جس مکان میں موجود ہیں وہاں بالائی منزل میں آپریشن جاری ہے۔