اسلام آبادہائیکورٹ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف 21 جون 2018 کو اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، درخواست صادق سنجرانی کی عمر 45سال سے کم ہونے پردائرکی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق 45سال سے کم عمرشخص صدرکے عہدے کااہل نہیں،درخواست پر 8 سماعتوں کے بعد 14 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے آج محفوظ فیصلہ سنادیا ،عدالت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قراردیدیااور صادق سنجرانی کی نااہلی سے متعلق درخواست مستردکردی۔