چنیوٹ میں نالہ تعمیر کرنے کا الزام، حمزہ شہباز آج نیب میں پیش ہونگے

لاہور: (کوہ نور نیوز) حمزہ شہباز آج نیب میں پیش ہونگے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو چنیوٹ میں نالہ تعمیر کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔ شریف فیملی پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری پیسے سے نالے کی تعمیر کی۔ حمزہ شہباز کل مبینہ منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں نیب میں پیش ہو نگے۔ اس کے بعد شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے حمزہ شہباز 12 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ منی لانڈنگ میں نیب پیش ہوئے۔ نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے مکمل ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔ حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز، صاف پانی مقدمات میں 17 اپریل تک لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔