کتے کی اپنے ساتھی کو کار سے بچانے کی ویڈیو وائرل

کیوبیک: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) یہ واقعہ کینیڈا کے علاقے کوبیک میں پیش آیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چی ہوا ہوا کتا ریورس ہوتی ہوئی کار کے عین پیچھے تھا اور خاتون ڈرائیور کو گاڑی ریورس کرتے ہوئے اس کا احساس نہیں تھا۔ چند سیکنڈوں میں ایک بڑا کتا ایس یو وی کار کے پاس آتا ہے اور چھوٹے کتے کو اپنی گرفت میں لے کر آگے بڑھ جاتا ہے۔ اس واقعے کے بعد خاتون اپنی کار میں واپس آئیں اور دونوں کتوں کو گلے لگایا لیکن خاتون عقبی آئینے سے تمام معاملے کو سمجھ چکی تھیں اور اسی بنا پر انہوں نے بریک بھی لگائے تھے۔ کار ڈرائیور خاتون پہلے یہ سمجھیں کہ انہوں نے کتے کو کچل دیا ہے لیکن اس ضمن میں کتے کے بروقت ردِ عمل اور مدد کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔