گھوٹکی: معمولی تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

گھوٹکی: (کوہ نور نیوز) گھوٹکی کے نواحی علاقے امید علی پتافی میں مویشی کھیتوں میں داخل ہونے پر جھگڑا ہوا، مخالفین کی فائرنگ سے 3 چچا زاد بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔