فضل الرحمان نے بلاول کوشاگردبنایاتولڑائی ہوجائیگی،شیخ رشید

گوجرانوالہ: (کوہ نور نیوز) گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے ،شہبازشریف موجودہ حکومت سے صلح کرکے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، اصل لڑائی مریم نوازاورشہبازشریف کے درمیان ہے،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف اورآصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی، میں ن لیگ کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا،30 جون تک سارے کیسزکے فیصلے آجائیں گے۔ شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف کادل لندن میں پھنساہواہے،ان کوایک ہی بیماری ہے،کس کس نے جاناہے بلو کے گھر،یہ بزدل سیاستدان ہیں،بھگوڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کاایک ہی مسئلہ ہے کہ انہیں عمران خان پسندنہیں،فضل الرحمان نے کہاہے بلاول کوشاگردلینے کیلئے تیارہیں،بلاول کوسیاست میں لینے کیلئے کیامیں مرگیاہوں،انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے بلاول کوشاگرد بنایاتوآپ سے لڑائی ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ غلطی ہو گئی سابق حکمرانوں کے کارناموں سے آگاہ نہیں کیا، ہم نے لوگوں کوبتایانہیں کہ اداروں میں کتناخسارہ ہے،بھٹو سے ٹرین مارچ کی مد میں ریلوے کرایہ وصول کیا گیا ۔ وزیرریلوے نے کہا کہ مودی نے ووٹ لینے کیلئے حملہ کرایا،مودی نے ایسی جگہ حملہ کرایاجہاں کوئی انسان نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ سمجھویہ ایکسپریس کو عالمی عدالت میں لے جانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہو جائیں گے ۔