بلاول کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا کاروانِ بھٹو لاڑکانہ کیلئے رواں دواں

نوابشاہ: (کوہ نور نیوز) بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا کاروانِ بھٹو نوابشاہ سے لاڑکانہ کے لئے رواں دواں ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء بھی ہمراہ ہیں، بلاول بھٹو کا جگہ جگہ خطاب بھی شیڈول ہے۔ یاد رہے رہے گزشتہ روز کراچی سے نکلنے والے پیپلزپارٹی کے ٹرین کارواں کا جگہ جگہ جیالوں نے شاندار استقبال کیا، مختلف سٹیشنز پر بھنگڑے ڈالے گئے، جیالے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے اور مختلف سٹیشنوں پر کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد بلاول بھٹو کو دیکھنے اور خطاب سننے کیلئے موجود رہی۔