فیصل آباد: 7 سالہ بچے کے ہاتھوں پستول چلنے سے ماں جاں بحق

فیصل آباد: (کوہ نور نیوز) فیصل آباد میں اندوہناک واقعہ پیش آیا جب بچے کے ہاتھوں سگی ماں کی جان چلی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ 7 سالہ اذان باپ کی پستول کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو سیدھی ماں کو جا لگی، 26 سالہ حنا نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولی مقتولہ حنا کے سینے پر لگی جو اس کی فوری موت کی وجہ بن گئی تاہم پولیس پستول سے گولی چلنے کے معاملے کی مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔