اسلام آباد ائیرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، برطانوی خاتون گرفتار

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر اے این ایف نے دوحا جانے والی پرواز کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران خاتون کوثر یونس کے سامان سے 13 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لیں۔ خاتون نے یہ منشیات لیدر جیکٹس میں چھپا رکھی تھیں، اے این حکام کے مطابق خاتون برطانوی شہریت رکھتی ہیں، خاتون کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ اے این ایف منتقل کر دیا گیا۔