سڈنی،مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے والے آسٹریلوی سینٹر فریسرایننگ کو انڈہ پڑگیا

سڈنی : (کوہ نور نیوز) مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے والے آسٹریلوی سینٹر فریسرایننگ کو انڈہ پڑگیا۔رپورٹس کے مطابق آسٹریلو سینٹر فریسرا یننگ نے سوشل میڈیا پر شہیدنمازیوں کیلئے منفی باتیں پوسٹ کی تھیں جس پر مقامی لوگوں میں ان کیخلاف نفرت پائی جاتی تھی۔سڈنی میں ایک تقریب کے دوران مقامی نوجوان نے آسٹریلوی سینٹر فریسرایننگ کو انڈہ دے ماراجس پر سینٹر اپنی جھینپ مٹانے کیلئے نوجوان پر تھپڑا ور لاتیں برساتے رہے۔