پاکستان کی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی (کوہ نور نیوز) سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 150 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک تولہ سونے کی قیمت 69 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں سونے کی 10 گرام قیمت میں 128 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔