’فواد چودھری کو وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ‘

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اب انھیں کسی اور وزارت کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بابر اعوان کو مشیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے تاہم ان کی تعیناتی نندی پور کیس سے کلیئرنس سے مشروط ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو بھی وزیراعظم کے حکم پر ہی ہٹایا گیا تھا۔