کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی (کوہ نور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے ایلیمنیٹر ون میچ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں عماد وسیم اور محمد سمیع ٹاس کے لیے میدان میں آئے تو کراچی کنگز نے ٹاس جیت لیا اور عماد وسیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہے ،پہلے بڑا ٹارگٹ دے کر اسلام آباد یونائیٹڈ پر دباو ڈالیں گے ۔دوسری جانب محمد سمیع کا کہنا تھا کہ باولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھا کر ہی جیت ممکن ہے ،ابھی تک اسلام آباد یونائیٹڈ نے تینوں شعبوں میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔