نئی ویز ا پالیسی پر وزیر اعظم اور قوم مبارکباد کی مستحق ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) آن ویزے کے اجرا ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان پر اعتمادکیاہے ، آج پاکستان کی افواج کی قربانیوں کی بدولت اور عام پاکستانیوں کی قربانیوں کی بدولت ہم پہلے سے زیادہ مستحکم اورپر امن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات ہوں یا داخلی امور حکومت صحیح سمت میں چل رہی ہے ، نئی ویز ا پالیسی پر وزیر اعظم اور قوم مبارکباد کی مستحق ہے ،موجودہ حکومت صحیح سمت میں چلنے کا ارادہ رکھتی ہے ،ہم اپنے اعتماد اور دیانتداری سے مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ۔