واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس بند کیوں ہو رہے ہیں؟

لاہور: (کوہ نور نیوز) اینڈرائیڈ اور ایپل آئی او ایس پر واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ جیسی ایپس دستیاب تھیں جنہیں تھرڈ پارٹیز نے بنایا ہے اور ان میں کئی پرکشش تبدیلیاں کر رکھی ہیں۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ ان تھرڈ پارٹی ایپس کی سیکیورٹی کی تصدیق نہیں کر سکتی ہے اور یہ ایپس اس کے سیکیورٹی معیار پر پورا نہیں اترتی ہیں۔ واٹس ایپ نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر آپ کو واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایسا پیغام ملا ہے جس میں کہا گیا ہو کہ آپ کا کاؤنٹ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے تو یقیناً آپ کے زیر استعمال واٹس ایپ کا ورژن بھی درست نہیں ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق ایسے اکاؤنٹس سے مستقل بنیادوں پر بند نہیں کیا گیا ہے تاہم صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسی صورت میں اپنی چیٹ کا بیک اپ ضرور بنا لیں اور ایپ کا درست ورژن ڈاؤن لوڈ کرکے سروس استعمال کریں۔