ایبٹ آباد: افضل کوہستانی کیس میں نامزد دوسرا ملزم بھی گرفتار

ایبٹ آباد: (کوہ نور نیوز) ایبٹ آباد پولیس نے افضل کوہستانی کیس میں نامزد دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، ملزم کو خفیہ آپریشن کرتے ہوئے کولی پالس سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق افضل کوہستانی قتل کیس میں نامزد دوسرے ملزم کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیم نے کولی پولس کے علاقے میں کارروائی کی جس کے دوران نامزد ملزم موسم خان کو گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے دوران ملزم سے دو مشین گن بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق خفیہ آپریشن میں مقامی پولیس ایلیٹ فورس کے جوان بھی شامل تھے۔