فی تولہ سونا 250 روپے کم ہوگیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 68850 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 59028 روپے ہو گئی جبکہ تولہ چاندی کی قیمت بغیر تبدیلی کے 880 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر تبدیلی کے 754 روپے 45 پیسے ہوگئی۔