عوام کیلئے بری خبر، بجلی 1 روپے 80 پیسے یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) بجلی صارفین کے لیے بری خبر، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ فیصلے سے صارفین پر 13 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔