وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد : (کوہ نور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس کے دوران چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں قومی ائیر لائن کی معاونت سمیت گوادر پورٹ اور گودر فری زون کے لیے ضروری ترامیم پیش کی جائیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات مارکیٹنگ لائسنس کے اجرا کے لیے نئے قواعد و ضوابط کے حوالے سے سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب مائیک تروجابا آئل پائپ لائن منصوبہ کا معاملہ بھی آج کے اجلاس میں زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں خریف 2019 میں کپاس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔