بھارت کی 2 ریاستوں میں زہریلی شراب پینے سے 90 افراد ہلاک

نئی دہلی: (کوہ نور نیوز) بھارت کی دو ریاستوں میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی اور اب بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیشن اور اترکھنڈ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے، جہاں زہریلی شراب پینے سے اتر پردیش میں 62 اور اتر کھنڈ میں 24 افراد ہلاک ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ریاستوں کی مختلف اسپتالوں میں 32 افرد زیرعلاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے واقعے کے بعد پولیس نے اترپردیش کے شہر سہارن پور میں کارروائی کرتے ہوئے شراب کے کاروبار سے وابستہ 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔سہارن پور کے ایس ایس پی کے مطابق تین مختلف تھانوں میں 25 مقدمات درج کرتے ہوئے 400 لیٹر غیرقانونی شراب برآمد کرلی گئی ہے اور زہریلی شراب کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے صدر اکلیش یادیو نے دونوں ریاستوں میں ہلاکتوں پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو مورد الزام ٹہھرایا اور کہا کہ کرپشن کی وجہ سے بی جے پی حکومت نے زہریلی شراب کی روک تھام نہیں کی۔