پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

جوہانسبرگ: (کوہ نور نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ جوہانسبرگ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آج کے میچ کے لیے جنوبی افریقا کی قیادت کے فرائض ڈیوڈ ملر انجام دیں گے جب کہ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں۔ شعیب ملک کی قیادت میں ممکنہ قومی ٹیم فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہوگی۔ جنوبی افریقی ٹیم ریزا ہینڈرکس، گیہان کلوٹی، ریسی وین ڈیر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلیسن، ویان ملڈر، کرس مورس، اینڈلے فلیوک وایو، بیرون ہینڈرکس ، لوتھو سیپاملا اور تبریز شمسی پر مشتمل ہوسکتی ہے۔