نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں بھارت کی پوری ٹیم 92 رنز پر ڈھیر

ہیملٹن: (کوہ نور نیوز) کپتان ویرات کوہلی کے بغیر نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارتی ٹیم صرف 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر مہمان بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری بھارتی بیٹںگ لائن لڑکھڑا گئی اور کپتان روہت شرما سمیت پوری ٹیم 30.5 اوورز میں صرف 92 رنز بناسکی۔ دسویں نمبر پر بیٹںگ کے لیے آنے والے یزوندرا چاہل سب سے زیادہ 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور ناٹ آؤٹ رہے جب کہ 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ کپتان روہت شرما 7، شیکر دھاون 13، ہاردک پانڈیا 16 اور کلدیپ یادیو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شبمن گل 9، کیدر یادیو اور بھونیشور کمار ایک ایک اور امباتی رائیڈو اور دنیش کارتھ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، کولن گرینڈہوم نے 3، ٹوڈ ایسٹل اور جیمز نیشام نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ 5 ایک روزہ میچز میں بھارت کو پہلے ہی 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جس کی وجہ سے کپتان ویرات کوہلی نے آرام کرتے ہوئے چوتھے میچ کا حصہ نہ بنے۔